جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جونٹی رہوڈز بھارتی دارالحکومت دہلی میں آلودگی سے پریشان ہوگئے۔
سابق کرکٹرجونٹی رہوڈز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس پردہلی اورگوا کے موازنے کی تصاویراپ لوڈ کیں۔
تصاویر کے ساتھ جونٹی رہوڈز نے لکھا ’شکر ہے کہ وہ ساؤتھ گوا میں رہتے ہیں جہاں ان کے بچے باہر فٹبال کھیل رہے ہیں جب کہ دہلی میں بچوں سےکہاجاتا ہےکہ اندر رہیں‘۔
واضح رہے کہ سردیوں کے آغاز سے قبل دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 400 تک چلا جاتا ہے۔










