کوئٹہ: دو ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا بازیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا ہرنائی کے علاقے زردآلو پہنچ گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا بازیابی کے بعد ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے پاس ہے۔
یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور ان کے بیٹے کو 2 ماہ قبل اغواء کر لیا گیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر زیارت تاحال بازیاب نہیں ہو سکے ہیں۔
گزشتہ ماہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو قتل کیے جانے کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم بعدازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی قتل کی خبروں کی تردید کر دی تھی۔
ان کا کہنا تھا میرے پاس اطلاعات آئی تھیں تو میں نے ٹوئٹ کردی تھی، ہم نے سامنے آنے والی تصویر کا فارنزک بھی کیا، اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر کنفرم نہیں ہوئی۔










