کراچی: 2013 میں قتل کیے گئے سکیورٹی گارڈ کے قاتل کی برطانیہ میں موجودگی کا انکشاف

کراچی: 2013 میں ڈیفنس میں قتل کیے جانے والے سکیورٹی گارڈ کے قتل کیس کے ملزم کا برطانیہ میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔

27 دسمبر 2013 کو ڈیفنس فیز 8 کے سنیما میں فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ محمد آصف جاں بحق ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق قتل کیس کے مفرور ملزم محمد فویان خواجہ کی برطانیہ میں موجودگی کاانکشاف ہوا ہے۔

امیگریشن ریکارڈ کے مطابق ملزم 19 اکتوبر 2016 کو دبئی کے راستے برطانیہ روانہ ہوا تھا۔

اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم کی برطانیہ سے گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ جاری کررہےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں