قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھے دن کے ٹیسٹ کا آغاز ہو چکا ہے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 224 رنز درکار ہیں جبکہ اور اس کی7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
خیال رہے کہ کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 378 رنز کے جواب میں 269 رنز بنا سکی تھی۔
پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 109 رنز کی برتری سے کیا اور تیسرا دن مکمن بھی نہیں ہوا تھا کہ 167 پر ڈھیر ہوگئی اور یوں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 277 کا ہدف ملا۔
جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے تیسرے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا چکی تھی۔ کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان ملڈر بغیر کوئی رن بنا ئے آؤٹ ہوئے تھے۔
آج کھیل کے چوتھے دن کا آغاز اوپننگ بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن ڈی ذوذی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو گئے۔










