نواب شاہ: سکرنڈ سے 7 سال کی بچی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق بچی کی لاش ضلع نواب شاہ کے تعلقہ سکرنڈ کی اصغر کالونی سے ملی اور بچی کےکان بازو کٹےہوئے ہیں۔
بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی دشمنی نہیں، بچی کےقاتل گرفتار کیے جائیں۔
حکام کے مطابق ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔










