کراچی کے علاقوں مغل ہزارہ گوٹھ اور نارتھ ناظم آبادسے ملنے والے دونوں انسانی دھڑکی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق 2 روز قبل نارتھ ناظم آباد بلاک ایل اور گلستان جوہربلاک 4 مغل ہزارہ گوٹھ میں گھر سے ملنے والے د ھڑ کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل سے ملنے والے دھڑ کا سر لنڈی کوتل کے علاقے میں گجر نالے سے ملا، مقتول کی شناخت 35 برس کے محمد یوسف کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتول یوسف کے قتل کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج ہے، قتل کے بعد تن اور سر کو 2 الگ الگ مقامات پر پھینکا گیا تھا، مقتول نارتھ ناظم آباد میں 4 دیگر افراد کے ساتھ رہتا تھا اور تندور پر محنت مزدوری کرتا تھا۔
دوسری جانب مغل ہزارہ گوٹھ میں گھر سے ملنے والے دھڑ کی شناخت امداد کے نام سے ہوئی ، امداد کے قتل کامقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج ہے جب کہ مقتول امداد کے 2 دوست گرفتار کرلیے گئے اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔










