فنڈز کی عدم ادائیگی، پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا صحت کارڈ کے تحت علاج روکنے کا عندیہ

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے صحت کارڈ پروگرام کے تحت علاج روکنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے صحت کارڈ پرعلاج سےمتعلق اسٹیٹ لائف انشورنس کو خط بھیجا ہے جس کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس نے ادائیگی نہ کی تو یکم اکتوبر سےصحت کارڈ پرعلاج نہیں کریں گے۔

پی آئی سی کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کے ذمے ڈیڑھ ارب روپےکے بقایات ہیں، بقایاجات کی ادائیگی نہ ہونے سے اسپتال میں ادویات اور سامان کی فراہمی متاثر ہوئی جبکہ اسٹیٹ لائف انشورنس کا نیا معاہدہ بھی قابل غور نہیں ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے بقایاجات کی مد میں اسٹیٹ لائف انشورنس کو 12 ارب روپے جاری نہیں کیے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باعث صوبائی حکومت کو صحت کارڈ میں مشکلات ہیں، صحت کارڈ کی مد میں تمام ادائیگیاں کرنے کی کوشش کر رہےہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں