اکثر مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہر چند دن میں ایک بار اینڈرائیڈ فون کو ری اسٹارٹ کیا کریں تاکہ ڈیوائس کی کارکردگی مستحکم رہ سکے۔
فون ری اسٹارٹ کرنے سے اس کی میموری کلیئر ہو جاتی ہے، بیک گراؤنڈ میں کام کرنے والی ایپس بند ہو جاتی ہیں اور عارضی فائلز ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اگر کنکٹویٹی مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو فون ری اسٹارٹ کرنے سے ڈیوائس کے ریڈیو موڈیولز اور نیٹ ورک Stack بھی بہتر ہو جاتے ہیں۔
بیشتر افراد کے لیے اینڈرائیڈ فون کا پاور بٹن اسے شٹ ڈاؤن یا ری اسٹارٹ کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے۔
مگر اس وقت آپ کیا کریں گے جب فون کا پاور بٹن کسی وجہ سے کام نہ کر رہا ہو اور اس وقت لگتا ہے کہ آپ کے پاس کوئی آپشن موجود نہیں۔
خوش قسمتی سے آپ پاور بٹن کے بغیر بھی اینڈرائیڈ فون کو ری اسٹارٹ کرسکتے ہیں۔
کوئیک سیٹنگز سے فون کو ری اسٹارٹ کریں
متعدد اینڈرائیڈ فونز میں پاور بٹن کے بغیر ڈیوائس کو ری اسٹارٹ کرنے کے لیے ایک آسان فیچر موجود ہوتا ہے۔
اس مقصد کے لیے فون کے کوئیک سیٹنگز پینل کو اوپن کریں۔
اس کے لیے فون کی اسکرین پر 2 بار swiping down کریں، جس سے کوئیک سیٹنگز پینل اوپن ہو جائے گا۔
اس پینل میں آپ پاور آئیکون (ایک سرکل جس پر ورٹیکل لائنز بنی ہوں گی) اوپر دائیں کونے پر نظر آئے گا۔
اس پر کلک کرنے پر پاور مینیو اوپن ہو جائے گا جہاں آپ کو ری اسٹارٹ اور شٹ ڈاؤن کرنے کے آپشنز نظر آئیں گے۔
بدقسمتی سے ہر اینڈرائیڈ فون میں یہ فیچر موجود نہیں ہوتا۔
ایسے فون میں متبادل طریقوں بشمول Accessibility مینیو شارٹ کٹ پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
ہر اینڈرائیڈ فون میں Accessibility سیٹنگز موجود ہوتی ہے تو نیچے درج طریقہ کار لگ بھگ ہر فون پر ہی کام کرتا ہے۔
Accessibility مینیو شارٹ کٹ سے فون کیسے ری اسٹارٹ کریں؟
اینڈرائیڈ فونز میں متعدد Accessibility فیچرز موجود ہوتے ہیں جن کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مگر اس کے ساتھ ساتھ ایک خصوصی Accessibility مینیو بھی ہوتا ہے جو فون کنٹرولز اور Accessibility سیٹنگز تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے۔
اسے آپ فون کے لیے ایک اور کوئیک سیٹنگز مینیو بھی تصور کرسکتے ہیں، جہاں ری اسٹارٹ کا آپشن ہوتا ہے۔
اس خصوصی مینیو تک رسائی Accessibility مینیو شارٹ کٹ سے ممکن ہوتی ہے جو کہ بائی ڈیفالٹ ان ایبل نہیں ہوتا۔
اسے ٹرن آن کرنے کے لیے سیٹنگز، Accessibility اور وہاں موجود Accessibility مینیو آن یور فون پر کلک کریں۔
وہاں فون ہوم اسکرین پر اس مینیو کا شارٹ کٹ بنانے کا آپشن موجود ہوگا۔
جب شارٹ کٹ ان ایبل ہو جائے گا تو آپ اس کے آئیکون پر کلک کرکے ورچوئل پاور بٹن تک رسائی حاصل کرسکیں گے، جسے فون ری اسٹارٹ یا شٹ ڈاؤن کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔










