لاہور میں بجلی چوری کے 22 مقدمات میں مطلوب ملزم بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ایکسیئن جوہرٹاؤن کےمطابق لیسکو ائیرلائن سب ڈویژن نے پولیس اوررینجرزکےہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں ملزم علی حسین کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ایکسیئن نے بتایا کہ ملزم کے ذمے لیسکو کے 48لاکھ روپے واجب الادا ہیں اور ملزم ڈائریکٹ سپلائی لگاکربجلی چوری کررہا تھا۔
ایکسیئن کا کہنا تھا کہ ملزم کےگھر پر اس سے قبل بھی کئی بار بجلی چوری پکڑی گئی تھی مگر وہ ہربار فرار ہوجاتا تھا جب کہ ملزم پر بجلی چوری کے 22 مقدمات درج ہیں۔










