کراچی میں کل صبح 11 سے آج صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

کراچی میں کل صبح 11 بجے سے آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 129.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ نارتھ کراچی میں 72.2 ،کورنگی میں 70.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈیفنس فیز 7 میں 70 ،گلشن حدید میں 69 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،پی اے ایف فیصل بیس پر 55،ناظم آباد میں 54 ، کیماڑی میں 52 ،سعدی ٹاؤن میں 51.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کے علاؤہ گلشن معمار میں 47.9،اورنگی ٹاؤن میں 47.2 ، ائیرپورٹ پر 46.7 ، ایم نائن پر45، یونیورسٹی روڈ پر 44.4 اور پی اے ایف مسرور بیس پر41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جناح ٹرمینل پر سب سے کم 29.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں