بہاولنگر میں پل پر سیلفی لیتا نوجوان دریا میں جاگرا۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ رات 2 بجے پیش آیا جہاں دریائے ستلج بھوکاں پتن پر نوجوان سیلفی لیتے ہوئے پل سے دریا میں گرگیا۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ دریا میں اونچے درجے کےسیلاب اور پانی کے تیز بہاؤ کے باعث نوجوان کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پل پر کھڑے ہونے اور تصاویر بنانے سے روکنےکے باوجود وہ باز نہیں آتے۔
واضح رہے کہ شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد ستلج سمیت دیگر دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار رہے۔










