امریکا میں ایک کم عمر لڑکے نے بھاری بھرکم مچھلی پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو ہیمپشائرسے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا جیکسن ڈینیو نیو انگلینڈ کے ساحل سے تقریباً 161 کلومیٹر دور کیش لیج میں مچھلی کے شکار کیلئے گیا تھا۔
شکار کے دوران جیکسن ڈینیو کے ہاتھ ایک ایسی مچھلی لگی جس نےسب کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک اٹلانٹک ہالیبٹ مچھلی تھی جس کا وزن 80 کلو گرام اور لمبائی میں 5 فٹ 9 انچ لمبی تھی۔
اس حوالے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ پکڑی جانے والی وزنی مچھلی ورلڈ ریکارڈ قائم کر سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کم عمر لڑکے نے مچھلی پکڑنے کیلئے 30 منٹ تک سخت محنت کی اور بلآخر مچھلی پکڑنے میں کامیاب ہوا، جس پر اسے کشتی میں موجود دیگر لوگوں کی جانب سے بھی سراہا گیا۔










