ٹریفک جام میں اسکوٹی کندھوں پر اٹھا لے جانے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جو بھارت کے شہر گروگرام کی ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گروگرام کے ایک علاقے میں شدید ٹریفک جام ہے، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طویل قطار سے پریشان دو افراد اسکوٹی اپنے کاندھوں پر اٹھائے لے جا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد آرام سے اسکوٹی اٹھاتے ہیں اور کاندھو پر لاد کر چلتے بنتے ہیں۔

وائرل ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ قطار میں موجود لوگ اس شخص کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔

ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

اپنا تبصرہ بھیجیں