گوجرانوالا: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 12 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کی جس میں غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والے 12 مسافروں کو گرفتار کرلیا ۔
انہوں نے بتایا کہ بروقت کارروائی کرکے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والے 12 مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کیا گیا، ملزمان یوگنڈا سےلیبیا اور پھر غیرقانونی طریقے سے یورپ جانا چاہتے تھے ۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزمان کے پاسپورٹ پر یوگنڈا کے ویزے تھے اور وہ ایجنٹوں سے رابطے میں تھے، ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور شیخوپورہ سے ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں اوکاڑہ اور پاکپتن کے رہائشی بھی شامل ہیں، ملزمان سے نشاندہی کے بعد ان کے ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا جائےگا۔










