برطانوی نژاد پاکستانی بزنس مین نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیر داخلہ کے حوالے کردیا۔
برطانوی نژاد پاکستانی بزنس مین وسیم اسلم نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیر داخلہ کے حوالے کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کے غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے، حالیہ سیلاب نےخیبرپختونخوا اورپنجاب کو شدید متاثر کیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں افراد بےگھر ہو چکے ہیں، حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وسیم اسلم کی مالی امداد کو وزیرِاعظم فلڈریلیف میں دیا جائے گا۔
یاد رہےکہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث دریائےچناب، ستلج اور راوی سیلابی صورتحال ہے۔










