بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک بار پھر بادل پھٹنےسے شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ضلع رودر پریاگ اور چمولی میں شدید بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے دریاؤں میں طغیانی آگئی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ رودرپریاگ میں الکنددہ اور منداکنی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرےکے نشان سے اوپرپہنچ گئی۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے مختلف علاقوں کے لیے آج بھی شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکےبھی مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔










