اہلیت کے لحاظ سے ہم پنجاب حکومت سے بہت بہتر ہیں: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اہلیت کے لحاظ سے ہم پنجاب حکومت سے بہت بہتر ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں ابھی تک ملبے تلے لاشیں پڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پاس وقت تھا، انہیں پتا تھا سیلاب کا خطرہ ہے، نظرآرہا ہے کہ پنجاب حکومت کی سیلاب کی تیاری نہیں تھی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ اہلیت کے لحاظ سے ہم پنجاب حکومت سے بہت بہتر ہیں، شہدا اور زخمیوں کو معاوضے دیے جا چکے ہیں، پنجاب نے اپنے لوگوں کو ریلیف نہیں دیا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ شہباز شریف نے وزیراعلیٰ کو کال کرکے دکھ کا اظہار کیا، ہمدردی کے علاوہ وفاق کی طرف سے کچھ نہیں ملا۔

مشیر اطلاعات نے کہاکہ پنجاب پاکستان کا حصہ ہے، خیبرپختونخوا حکومت سے مدد مانگی گئی تو فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں