کراچی: بے دردی سے 2 بچوں کو قتل کرنیوالی ماں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: ڈیفنس میں کم عمر بیٹا بیٹی کو قتل کرنے والی ماں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں ماں کی جانب سے کم عمر بچوں کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نے 15 اگست کو 8 سال کے بیٹے اور 4 سال کی بیٹی کو قتل کیا تھا، گرفتار ملزمہ سے قتل کی وجوہات بھی معلوم کرنی ہیں، آلہ قتل اور دیگر اشیاء کا ڈی این اے کرانا ہے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے خاتون کو 19 اگست تک پولیس کی تحویل میں دے دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف سابق شوہرنے درخشان تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں