پیرس میں فنی خرابی کا شکار قومی ائیرلائن کا طیارہ بحال، لاہور پہنچ گیا

پیرس میں فنی خرابی کا شکار ہونے والا قومی ائیرلائن کا طیارہ آج صبح لاہور پہنچ گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کے طیارے نے 8 اگست کو اسلام آباد سے پیرس کیلئے اڑان بھری تھی۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ پیرس پہنچتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد طیارہ 3 دن تک پیرس ائیرپورٹ پر رہا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کل ٹیم نے پیرس پہنچ کر طیارے کی فنی خرابی دور کی جس کے بعد طیارہ آج صبح لاہور پہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں