امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کے شمالی علاقے میں پارکنگ لاٹ میں پیش آیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ تیسرا زخمی اسپتال میں دم توڑگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔










