نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا۔

نادرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب وراثتی جائیداد پاکستان کے کسی بھی صوبے میں ہو، قانونی ورثاء اس کا جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی درخواست اسلام آباد سمیت ملک کے چاروں صوبوں (پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا) اور گلگت بلتستان میں نادرا دفاتر اور دیگر مقامات پر قائم 186 جانشینی سہولت مراکز یا سکسیشن فیسلیٹیشن یونٹس پر جمع کرا سکتے ہیں۔

اسی طرح قانونی ورثاء کی بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی مزید بہتر بنا دی گئی ہے اور اب یہ کارروائی کسی بھی مقررہ قریبی مرکز میں جا کر مکمل کی جا سکتی ہے یا قانونی ورثاء اس مقصد کے لیے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں