جہیز اور دُلہن کے تحائف پر پابندی کیلئے قانون کو مؤثر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد : قومی وقار نسواں کمیشن نےجہیز اور دُلہن کے تحائف پر پابندی کیلئے متعلقہ اداروں سے تجاویز طلب کر لیں۔

گزشتہ روز قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے خاندانی قوانین کے جاری نظرثانی عمل کے تحت جہیز اور دلہن کے تحائف (پابندی) ایکٹ 1976 پر دوسرا قومی مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس کی صدارت چیئرپرسن وقار نسواں کمیشن اُمِ لَیْلیٰ اظہر نے کی جس میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے کلیدی نمائندگان نے شرکت کی جب کہ شرکا نے قانون کا دفعہ وار جائزہ لیا۔

یہ اجلاس قانونی اصلاحات کے سلسلے کی اہم کڑی ہے جو قومی اسمبلی کی جینڈر مین اسٹریمِنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی ہدایات اور وقار نسواں کمیشن ایکٹ 2012 کے تحت کمیشن کے دائرہ اختیار کے مطابق منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں جہیز اور دلہن کے تحائف پر پابندی کیلئے قانون کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں قومی وقار نسواں کمیشن نے متعلقہ اداروں سے تجاویز طلب کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں