لاہور: شیر کے حملے میں زخمی ہونے والی خاتون اور 2 بچوں کی حالت میں بہتری آگئی۔
ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر محسن کے مطابق خاتون کو معمولی زخم آئے تھے، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کیاگیا جب کہ دونوں بچوں کے سینے، کمر، کان اور گردن پر زخم آئے تھے۔
ڈاکٹر محسن نے بتایا کہ شیر کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک بچہ سرجیکل وارڈ میں زیرِ علاج ہے، بچے کی حالت پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ 4 دن پہلےجوہر ٹاؤن میں پالتو شیر نے حملہ کرکے خاتون اور 2 بچوں کو زخمی کیا تھا جب کہ واقعے کے بعد شیر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔










