ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں کتا گھس آیا، ویڈیو وائرل

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز گراؤنڈ میں کتا گھس آیا۔

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم گرینیڈا میں کتا گھسنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کتے کے گراؤنڈ میں داخل ہونے کی وجہ سے کھیل کچھ دیر رُکا رہا، ڈرون کیمرے سے کتے کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 رنز بنائے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔

گزشتہ دنوں سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں خطرناک سانپ گراؤنڈ میں آگیا تھا جو دیکھنے میں کئی فٹ بڑا تھا، سری لنکا کے گراؤنڈ پر سانپ کے داخلے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

سری لنکا میں سانپوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے جو کھیلوں کے اکثر مقابلوں میں نظر آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں