ژوب میں زلزلےکے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

بلوچستان کے ضلع ژوب اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز ژوب سے 40کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں