محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور پر سندھ میں موبائل فون سروس معطل کرنے کےلیے وفاق کو مراسلہ ارسال کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ جلوسوں کے روٹس پر موبائل انٹرنیٹ سروس بندکی جائے اور وزارت داخلہ مروجہ قواعد کے تحت فیصلہ کرکے مطلع کرے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا، اس حوالے سے ملک بھر میں جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا جائےگا۔










