کراچی: فلیٹ میں گیس بھرنے سے دھماکا، خاتون جاں بحق

کراچی میں گلبہار کے علاقے میں فلیٹ میں گیس بھر جانے سے آگ لگنے کی وجہ سے ایک خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق گلبہار میں رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر فلیٹ میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا۔

دھماکے سے آگ لگ جانے سے 50سالہ خاتون جھلس گئی اوروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث یا آگ جلانے سے دھماکا ہوا۔پولیس واقعہ کی تحقیقیات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں