اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک لاکھ 26 ہزار کا سنگ میل عبور کرلیا

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی برقرار ہے۔

بدھ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں کاروبار شاندار رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2328 پوائنٹس اضافے سے 124352 کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا۔

جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بجٹ سے مثبت توقعات کے بعد مسلسل زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1233 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 585 کی سطح پر آگیا۔

تاہم کاروبار کے دوران مزید تیزی دیکھنے میں آئی اورانڈیکس میں مجموعی طور پر 1675 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 126028 کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں