بلوچستان میں گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ کوئٹہ کے ادارہ برائے امراض گردہ و مثانہ، نے گردوں کی پیوندکاری کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ادارہ برائے امراض گردہ و مثانہ، حکومت بلوچستان ڈاکٹر فہیم خان نے بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سہولت ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کے مریضوں کو گردوں کی پیوندکاری کے لیے دوسرے صوبوں کا رخ کرنا پڑتا تھا جہاں ان پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے تھے، مگر اب یہ سہولت انہی کے اپنے صوبے میں، جدید سہولیات اور ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر فہیم خان نے مریضوں سے کہا کہ وہ جلد از جلد ادارے میں قائم ٹرانسپلانٹ رجسٹریشن ڈیسک پر رجوع کریں اور اپنی رجسٹریشن مکمل کروائیں۔