بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خدشات کا شکار

لاہور: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خدشات کا شکارہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے تا حال پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ نہیں کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے کشمکشِ کا شکار ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو 21 مئی کو شیڈول کے مطابق پاکستان آنا تھا لیکن اب پاکستان آنا حتمی نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے کئی آپشن بھی بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کو دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی نے سیریز کے کسی آپشن پر جواب نہیں دیا۔

خیال رہےکہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔ سیریز کے لیے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پی ایس ایل کی وجہ سے سیریز میں ردو بدل کیا جائےگا۔

سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد کے بجائے لاہور میں کرانےکا آپشن بھی زیر غور ہے۔لاجسٹک کی وجہ سے لاہور میں پہلا میچ کرانے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں