پشاور: خیبرپختونخوا میں قدرتی ماحول کی بحالی کیلئے صوبے بھر میں پھل دار اور دیسی درخت لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشیر کے پی بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ نےانتظامی سیکرٹریز ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں قدرتی ماحول کی بحالی کیلئےصوبے بھر میں پھل دار اور دیسی درخت لگانےکے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بلبل، مینا، ہُدہُد اور دیگر مقامی پرندوں کی نسلیں خطرے سے دوچار ہیں، پھلدار درختوں کی کمی کے باعث نایاب پرندے خیبر پختونخوا چھوڑ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نےسرکاری دفاتر، کالونی اور دیگرمقامات پردرخت لگانےکی ہدایت کی ہے جب کہ محکموں کومون سون میں شجرکاری مہم شروع کرنےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
۔