ہالی وڈ اسٹار پین بیجلی کا قرآن پاک پڑھنے اور پاس رکھ کر سونے کا انکشاف

مشہور امریکی ٹی وی سیریز ’گوسیپ گرل‘ اور کلر سیریز ’یو ‘ کے اداکار پین بیجلی نے قرآن پاک پڑھنے اور اسے بیڈ کے سرہانے رکھ کر سونے کا انکشاف کیا ہے۔

38 سالہ امریکی اداکار نے حال ہی میں امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میرے پاس بہت سی کلاسیکل تحریروں پر مشتمل کتابیں ہیں۔

دوران گفتگو اداکار پین بیجلی نے بتایا کہ ’ یہ حقیقت ہے کہ میرے نائٹ اسٹینڈ پر میرے پاس قرآن ہیں ، میں اکثر اس کی آیات پڑھتا ہوں اور ان پر غور کرتا ہوں ‘ ۔

دوران انٹرویو اداکار پین بیجلی نے قرآن کے علاوہ بہائی مذہب کی لمبی فرض نماز بھی روزانہ پڑھنے کا اعتراف کیا ہے ۔

پین بیجلی نے بتایا کہ میرے پاس بہائی مذہب long obligatory prayer ( طویل فرض نماز ) بھی ہے جسے پڑھنے میں 15 منٹ لگتے ہیں، میں نے اسے حفظ کیا ہوا ہے اور اب میں اسے 9 منٹ میں ہی پڑھ لیتا ہوں۔

یاد رہے کہ پین بیجلی نے 2017 میں امریکی گلوکار اور اداکارہ ڈومینو کرکے سے شادی کی ہے، جوڑے کا ایک 4 سالہ بیٹا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں