پاک بھارت کشیدگی: پی این ایس سی کے بھارت جانیوالے کارگو کا رخ سنگاپور کی طرف موڑ دیاگیا

کراچی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ( پی این ایس سی) کے بھارتی کارگو کا رخ بھارتی بندرگاہ کے بجائےسنگاپور کی طرف موڑ دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق ملائیشیا کی بنٹولو پورٹ سے 3 مئی کو بھارت کی کانڈلہ پورٹ کے لیے روانہ ہونے والے پی این ایس سی کے بھارتی کارگوکا رخ بھارتی بندرگاہ کے بجائےسنگاپور کی طرف موڑ دیاگیا۔

اس حوالے سے پی این ایس سی ذرائع کا بتانا ہے کہ کارگو جہاز میں بھارت کے لیے لکڑیاں موجود ہیں، جہاز میں موجود کارگو ایک سے دو دن میں اتارے جانےکاامکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی کی شپنگ اسٹیٹس رپورٹ میں کارگوکےسنگاپور میں اتارنےجانےکاذکرموجود ہے جب کہ کارگو کو کانڈلہ پورٹ سے قریب ترین کولمبو یا سوہار اتارنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جیو نیوز نے پاکستانی جہازوں کے بھارتی بندرگاہوں پر نہ جانے کی خبر یکم مئی کو نشر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں