ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ کا کہنا ہے کہ ہم یہ تیسرا مسلسل میچ ہارے ہیں اور جو نتائج سامنے آئے ہیں ان سے ہم خوش نہیں ہیں۔
ملتان اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ نے کہا کہ ہماری 4 سے 5 وکٹیں جلدی گرگئیں جس کی وجہ سے مومینٹم حاصل نہیں کرسکے۔
جولین ووڈ کا کہنا تھا کہ آپ میچ ہارنے کے بعد تبدیلیاں کرنا شروع کردیتے ہیں، کوئی بھی ٹیم مسلسل اچھا نہیں کرسکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلا میچ ہارنے کے بعد پھر اُبھر کر سامنے نہیں آسکے، شائقین کرکٹ سے معذرت خواہ ہوں، ہم اچھے نتائج نہیں دے سکے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز نے صرف ایک میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف 33 رنز سے کامیابی حاصل کی اور اس کے علاوہ اسے تمام میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنا آخری میچ 11 مئی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔