واپڈا نے دریاؤں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 95 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 43 ہزار 500کیوسک اور اخراج 32ہزار کیوسک ہے جب کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 99 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک ہے۔

اسی طرح ہیڈمرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 28 ہزار 300کیوسک اور اخراج 19 ہزار 100 کیوسک ہے، نوشہرہ پردریائےکابل میں پانی کی آمد37 ہزار کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلاریزروائر میں آج پانی کی سطح 1444.30فٹ اور ذخیرہ 9 لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلاریزروائر میں آج پانی کی سطح 1137فٹ اور ذخیرہ 12 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ادھر چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 646.90 فٹ اور ذخیرہ2 لاکھ 8 ہزار ایکڑ فٹ ہے جب کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 23 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں