مشہور فوٹوگرافر نے شادیوں میں اڑائے جانیوالے پیسوں اور ڈالرز کا راز فاش کردیا

پاکستان کی نامور شخصیات عاطف اسلم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے مشہور فوٹوگرافر عرفان احسن نے شادیوں میں اڑائے جانے والے لاکھوں روپوں اور ڈالرز کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔

پاکستان میں ان دنوں شادیوں میں لاکھوں روپوں کے نوٹ ، ڈالرز اور پاؤنڈز اڑائے جانے کا ٹرینڈ مقبولیت پارہا ہے تاہم حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں عرفان احسن نے قوالوں کے ساتھ پیش آئے واقعات بتاکر ان اڑائے جانےوالے نوٹوں کی حقیقت بتائی۔

پہلا واقعہ

عرفان احسن نے بتایا کہ’ ایک مرتبہ مجھے گلوکار ملکو نے بتایا کہ لوگ شادیوں میں نقلی پیسے بہت اڑاتے ہیں حتیٰ کہ ڈالر اور پاؤنڈز بھی نقلی ہوتے ہیں‘ ۔

عرفان احسن کے مطابق گلوکار نے بتایا کہ ایک مرتبہ ان کے دو ایونٹ تھے جس کیلئے انہیں لاہور اور میر پور خاص جانا تھا،ایک ایونٹ ختم ہونے کے بعد جب وہ دوسرے ایونٹ کیلئے جارہے تھے تو اس دوران ان کی گاڑی میں پیٹرول ختم ہوگیا‘۔

فوٹوگرافر کے مطابق ’ گلوکار نے بتایا کہ اس وقت ہم نے شادی کے اسٹیج پر اڑائے جانیوالے پیسوں سے پیٹرول ڈلوالیا اور پیٹرول پمپ سے نکل گئے، کچھ دور ہی پہنچے تھے کہ ہمیں پولیس نے گھیر لیا ہمیں بتایا گیا کہ ہم پیٹرول نقلی پیسوں سے بھرواکر آئے ہیں اس کے بعد ہمیں واپس پیٹرول پمپ لے جایا گیا جہاں ہمیں پتہ چلا کہ اڑائے گئے سارے پیسے نقلی تھے ، آفیسرز سے جان پہچان ہونے کے سبب معاملہ گھنٹوں میں رفع دفع ہوا‘ ۔

دوسرا واقعہ

عرفان احسن نے ایک اور ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’ ایک پروگرام میں میزبانوں نے قوالوں کو اڑائے جانے والے نوٹ نہ اٹھانے کی ہدایت کی تھی، دوسری جانب میزبانوں نے قوالوں کو یقین دلایا تھا کہ ایونٹ کے بعد جمع کی گئی رقم انہیں خود دے دی جائے گی ، ایونٹ کے دوران اہل خانہ کی جانب سے لاکھوں روپے اڑائے گئے اور انہیں تھیلوں میں جمع کرلیا گیا لیکن یہ رقم کبھی قوالوں کو نہیں دی گئی‘۔

تیسرا واقعہ

احسن کی ٹیم کے ہی ایک شخص نے یہ انکشاف کیا کہ ’ اس طرح کی تقریبات میں پھینکے جانے والے ڈالر اکثر صرف ایک ڈالر کے بل ہوتے ہیں، اس کے بعد سارے ڈالر کاپی ہوتے ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں