لمبے گھنے اور چمکدار بالوں کی خواہش ہر خاتون کی ہی ہوتی ہے جس کیلئے کافی محنت بھی کی جاتی ہے لیکن نتیجہ کچھ خاص نہیں ملتا۔
بال گرنے کی سب سے بڑی وجہ ہماری وہ عادتیں ہیں جو بالوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ہم اس سے واقف بھی نہیں۔
ضرورت سے زیادہ بالوں کو دھونا
اکثر لوگ روزانہ بالوں کو دھوتے ہیں اور کچھ لوگ بالوں کو ضرورت سے زیادہ دھوتے ہیں جس کی وجہ سے سر کی جلد پر موجود تیل بھی ختم ہو جاتا ہے اور بال روکھے اور بےجان نظر آتے ہیں۔
بالوں پر ہیٹ دینے والے بجلی کے آلات استعمال کرنا
خواتین کسی بھی تقریب میں جانے سے قبل مختلف بالوں کے ڈیزائنز بنانا پسند کرتی ہیں، کبھی وہ بالوں کو سیدھا اور کبھی بالوں میں لٹیں(curls) بناتی ہیں جس کیلئے انہیں بجلی کے آلات استعمال کرنے پڑتے ہیں جس کے سبب بھی بالوں کی نشوونما خراب ہوتی ہے اور بال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔
بالوں کو زور سے باندھنا
اکثر خواتین اپنے بالوں کو زور سے باندھتی ہیں جس کی وجہ سے بالوں کی جڑیں کمزور ہوجاتی ہیں اور بال گرنے لگتے ہیں، اس لیے اس عادت سے بھی گریز کرنا چاہیے۔
سر کی جلد کا خیال نہ رکھنا
سر کی جلد کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے جس کی وجہ سے ہی بالوں کی نشوونما اچھی ہوتی ہے، اس کیلئے ضروری ہے کہ بالوں کی جڑوں میں تیل لگائیں اور اچھی طرح مساج کریں۔