پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے اجلاس بلایا جا سکتا ہے: صدر سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔

یو این سکیورٹی کونسل کے صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جا سکتاہے، اجلاس دونوں ممالک کےدرمیان کشیدگی میں کمی لانے میں مددگار ہو سکتاہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان نے پہلگام واقعےکی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی، بعد ازاں امریکا کی جانب سے پاکستان اور بھارت سے پہلگام حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا بھی مطالبہ سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں