پاکستانی سرزمین کی تعریف پر بھارت نے 5 سال پرانے سکھ گلوکارہ کے گانے پر بھی پابندی لگا دی۔
مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پہلگام واقعے کی حقیقت کھلنے کے بعد مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور نہ صرف پاکستانی شوبز شخصیات بلکہ اب اپنے ہی لوگوں کے پیچھے پڑ گئی ہے۔
بھارت نے سکھ گلوکارہ زارا گل کے 5 سال پرانے گانے پر پابندی لگا دی ہے۔
گلوکارہ نے اپنے گانے میں سکھ برادری کی جانب سے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے کیونکہ یہ ان کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کا وطن ہے۔
بابا گرو نانک نے پاکستانی سرزمین پر اپنی زندگی کے دن گزارے ہیں جس کا ذکر گلوکارہ نے اپنے گانے میں بھی کیا ہے۔
اس کے علاوہ میوزک ویڈیو میں کرتار پور کوریڈور اور پاکستان کے دیگر سیاحتی مقامات کو بھی دکھایا گیا تھا۔
واضح رہےکہ اس سے قبل بھی بھارت پہلگام واقعے کی سچائی دکھانے پر پاکستانی نیوز چینلز اور پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پابندی لگا چکا ہے۔