جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی دفتر کےقریب دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے، اموات 12 ہوگئیں

جنوبی وزیرستان: وانا میں امن کمیٹی کےدفتر کےقریب بم دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے۔

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب 3 روز قبل ہونے والے بم دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال وانا میں دھماکے میں زخمی ہونے والے 18 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔

واضح رہے 3 روز قبل ہونے والے دھماکے میں امن کمیٹی کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں