راولپنڈی میں 13 سالہ یتیم لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج

راولپنڈی میں 13 سالہ یتیم لڑکی کو اپنے ہی کزن نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، سر کے بال بھی کاٹ دیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ گلستان کالونی میں 13 سالہ یتیم لڑکی کو تین ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کے بال کاٹ دیے، متاثرہ لڑکی کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے دادا نے بتایا کہ ان کی 13 سالہ پوتی گھر کا سودا سلف لینے نکلی تو ملزم سلمان نے دیگر دو ملزمان کے ساتھ مل کر اسے اغواء کرلیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے بچی کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کردی۔

ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے، نامزد ملزم سلمان متاثرہ لڑکی کا کزن ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں