8 سال تلاش کے بعد بھی شادی کیلئے لڑکی نہ ملنے پر شہری نے خودکشی کرلی

بھارتی شہری نے شادی کے لیے لڑکی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست کرناٹک میں پیش آیا جہاں 36 سالہ کسان منجوناتھ نگانور نے اپنی دلہن کی تلاش میں ناکامی پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس کے مطابق منجوناتھ شادی کا خواہش مند تھا اور گزشتہ 8 برس سے اپنے لیے لڑکی دیکھ رہا تھا تاہم ناکامی کے بعد وہ شدید مایوس ہوگیا اور بلآخر اس نے تھک کر زہر پی لیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ منجوناتھ نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی لکھا تھا جو اس کی لاش کے پاس سے برآمد ہوا، اس نوٹ میں اس نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا تھا۔

نوٹ میں آنجہانی کسان کا کہنا تھا کہ دلہن نہ ملنے سے اس کے والدین پریشان ہیں، ناامیدی اور مایوسی سے مغلوب ہو کر میں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں