لاہور ہائی کورٹ نے ڈولفن فورس کو پانی کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کے عہدے پر مستقل بنیاد پر افسر تعینات کرنے اور ماحولیاتی سفیروں کی تعداد بڑھانے اور انہیں فعال کرنےکا حکم دے دیا۔
عدالت نےگھروں میں واٹر میٹرز کی تنصیب سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔
عدالت عالیہ نے ایس پی ڈولفن فورس کو پانی کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا۔
دوران سماعت جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دیےکہ روز افسران کے بدلنے سے حکم پر عمل درآمدکے لیے نئے افسران کو حکم دینا پڑتا ہے۔