کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ایک اور شہری کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق لیاری آٹھ چوک کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر تین بچوں کے باپ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی لاش آبائی علاقے خضدار روانہ کردی گئی۔
رواں برس دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔