پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ملکی معیشت داؤ پر لگا رہی ہے: مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ملکی معیشت داؤ پر لگا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کو وفاق میں حکومت نہ ملے تو کیا وہ ملک کو ڈیفالٹ کردیں گے؟

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پیر کے روز آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے حتمی معاہدے سے قبل ہی عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل سے انکار کردیا.

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے آئی ایم ایف میٹنگ سے پہلے آخری ورکنگ ڈے پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کوخط لکھا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر سرپلس بجٹ نہیں چھوڑ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں