اندرون سندھ میں بارش کی تباہ کاریوں سےمتاثرہ افرادکراچی پہنچ گئے۔
اندرون سندھ سے آنے والے سیلاب متاثرین کو کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں واقع سرکاری اسکولوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔
متاثرین نے بتایا کہ ان کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور سے ہے، وہ اپنی جانیں بچاکر یہاں پہنچے ہیں، محراب پور میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، پہلے دن کھانا نہیں ملا تھا،کل سےکھانا ملنا شروع ہوا ہے۔
متاثرین نے مزید بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے ان کے مال مویشی بھی بہہ گئے ہیں۔