امریکا میں بھی طوفان آتے ہیں، ریسکیو میں وقت لگتا ہے: ترجمان بلوچستان حکومت

امریکا میں بھی طوفان آتے ہیں، ریسکیو میں وقت لگتا ہے: ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت نے صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں پر جیونیوز سے گفتگو کی۔

فرح عظیم شاہ نے کہا کہ امریکا میں بھی طوفان آتے ہیں اور ریسکیو ریلیف میں تھوڑا سا وقت لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بلوچستان کے دو دورے کرچکے اور آرمی چیف بھی رابطے میں ہیں، ہم چند ماہ میں طویل مدتی پلان بلوچستان کے لیے بنائیں گے، تمام این جی اوز کو اکٹھا کررہے ہیں، بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ریسکیو آپریشن بہت حد تک مکمل ہوچکا اور ریلیف آپریشن جاری ہے جب کہ کراچی کوئٹہ شاہراہ کھول دی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ متاثرین کی بحالی تک ہماری تنخواہیں فنڈ میں جائیں گی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 136 اموات ہوچکی ہیں جن میں 56 مرد، 47 بچے اور 33 خواتین شامل ہیں جب کہ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 70 افرادزخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں