مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں نے عمران خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی کرسی پر بیٹھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے موقع پر ان کی کرسی پر بیٹھنے کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’ اقتدار کی کرسی کا بھوکا‘۔
اقتدار کی کرسی کا بھوکا :
آپ جتنے مرضی بڑے ھوں لبھی دوسروں کی کرسی پر نہیں بیٹھتے
آداب سے عاری بدتمیز توشہ ڪان فتنہ وزیر اعلٰی پنجاب کی کرسی پر براجمان pic.twitter.com/WkzUKQYZUs
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 31, 2022
خواجہ سعد رفیق نے لکھا ’آپ جتنے مرضی بڑے ہوں کبھی دوسروں کی کرسی پر نہیں بیٹھتے، آداب سے عاری بدتمیز توشہ خان فتنہ وزیر اعلیٰٰ پنجاب کی کرسی پر براجمان‘۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سوشل میڈیا صارف کی ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں عمران خان کی دو تصاویر موجود تھیں، ایک تصویر میں عمران خان کو اپنے دور حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تو دوسری حالیہ تصویر میں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
اس تصویر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے صارف نے عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جس پر خواجہ آصف بھی پیچھے نہ رہے۔
اس شخص کو کرسی کی کتنی ھوس ھے.. کوئ صاحب عزت self respecting dignified انسان کسی اور عہدے دار کی کرسی پہ نہیں بیٹھے گا. عمران خان کی یہ حرکت اسکی سوچ اور ذات کی پستی کی آئینہ دار ھے. https://t.co/vZElAqDfHA
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 31, 2022
خواجہ آصف نے لکھا کہ’اس شخص کو کرسی کی کتنی ہوس ہے،کوئی صاحب عزت self respecting dignified انسان کسی اور عہدے دار کی کرسی پر نہیں بیٹھے گا، عمران خان کی یہ حرکت ان کی سوچ اور ذات کی پستی کی آئینہ دار ہے‘۔