پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر اسد عمر کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع دی گئی۔
اسد عمر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں اور ملکی سیاسی صورت حال پر ہر کچھ دیر بعد ٹوئٹ کرتے نظر آتے ہیں تاہم ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے آخری ٹوئٹ 25 جولائی کو سامنے آئی تھی۔
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اسد عمر کے اکاؤنٹ پر کوئی غیر اخلاقی چیز دیکھیں تو اسے فوری طور پر رپورٹ کریں۔
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پیچ پر مزید کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کی واپسی کے لیے ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔
IMPORTANT NOTE
PTI Secretary General @Asad_Umar's Account has been hacked. Please report any uncharacteristic tweets to Twitter. We are working with Twitter to get access back.
— PTI (@PTIofficial) July 26, 2022