کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقے صدر، شارع فیصل، ملیر، قیوم آباد، کورنگی اور ائیرپورٹ کے اطراف صبح سویرے سے کالی گھٹا نے اپنے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں،کہیں معتدل تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل بارش کا سلسلہ ایک گھنٹے یا اس سے زائد تک جاری رہ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے مون سون کے تیسرے اسپیل کی پیشگوئی کی تھی جسے ایک مضبوط سسٹم قرار دیا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے طاقتور سسٹم کے تحت سندھ اور کراچی میں اچھی بارشوں کی توقع ہے جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔